20 مارچ 2013 - 20:30

شام کے صدر باشار اسد نے دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والےشامی طلباء کے اہلخانہ اور یوم معلم کی مناسبت سے منعقد تقریب کے شرکاء کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہمارے بچوں نے ہمیں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کا حوصلہ عطا کیا اور ہماری لڑائی جہل اور جہالت کے طرفدارسلفی وہابی دہشت گردوں سے ہے۔

ابنا: شام کے صدر باشار اسد نے دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والےشامی طلباء کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ہمارے بچوں نے ہمیں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کا حوصلہ عطا کیا اور ہماری لڑائی جہل اور جہالت کے طرفدارسلفی وہابی دہشت گردوں سے ہے۔شام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے طلباء کی یاد شام کے ایک مدرسے میں منائی جارہی ہے جس میں شام کے صدر نے اچانک حاضر ہوکر تقریب میں شریک حاضرین کو حیران کردیا ۔ شامی صدر نے کہا کہ آج شام کا ہر شہری عزادار ہے اور ہر گھر اپنے عزیز کی شہادت پر سوگوار ہے۔ شامی صدر نے کہا کہ دہشت گردی شام کے عوام کے سر پر جان بوجھ کر مسلط کی گئی ہے انھوں نے کہا کہ غیر ملکی کرائے کے دہشت گردوں کے خلاف شام کا ہر پیر و جوان آخری دم تک لڑےگا اورہم  دہشت گردوں کا شام کی سرزمین سے صفایا کرکے دم لیں گے........./169